Thursday 24 March 2016

شام:آرمی اور رضاکاروں کی حمص شہر کے مشرقی مضافاتی علاقے الہایل پر بھی پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا

ڈیسک: رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص شہر کے مشرقی مضافاتی علاقے الہایل پر بھی پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا۔ شام سے متعلق انسانی حقوق کے گروپ نے، جس کا دفتر لندن میں قائم ہے، پالمیرا کی جانب شامی فوج کی فیصلہ کن پیشقدمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پالمیرا کے مضافات میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پالمیرا پر فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد شہر میں امن دوبارہ قائم ہو جائے گا۔ دہشت گردوں نے پالمیرا پر قبضہ کرنے کے بعد بہت سے تاریخی مقامات کو مسمار کر دیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پالمیرا کے مضافات میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ میں داعش کے بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پالمیرا شہر کی آزادی کے لئے فوج نے پچھلے کئی روز سے اپنی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ شامی فوج کو فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔ شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر گذشتہ برس مئی میں دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ شہر یونسکو کی عالمی ثقافتی میراث کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہےکہ الرقہ میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک کر دیئے گئے۔ داعش کے یہ دونوں کمانڈر، جن کا نام ابوہمام التونسی اور ابو حمزہ الانصاری ہے، روسی فضائیہ کے حملے میں مارے گئے۔

No comments:

Post a Comment