Wednesday 23 March 2016

مغرب کی دہرے معیاری کی پالیسیاں دہشت گردی کا سبب ہیں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا

پیام ٹی وی ون نیوز نیٹ ورک: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی دہرے معیار کی پالیسیاں، ان ملکوں میں دہشت گردی کا سبب بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات میں تعطل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سست روی کا باعث بنا ہے۔ روسی پارلیمنٹ کے رکن الیکسی پوشکوف نے بھی برسلز بم دھماکوں کے تعلق سے یورپ اور نیٹو کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے بیلجیئم کے حکام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خطرات کا سرچشمہ کہاں ہے اور اسے اس سلسلے میں روس کا ساتھ دینا چاہئے۔ دوسری جانب کریملن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس کے صدر نے برسلز کے واقعات پر بیلجیئم کے حکام کو تعزیت پیش کی ہے۔

No comments:

Post a Comment