Saturday 27 August 2016

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات

پیام ٹی وی ون نیوز ڈیسک:رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان سے ملاقات میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے امریکہ شام، لیبیا اور یمن میں سعودی عرب کی ظالمانہ ، جارحانہ اور غیر انسانی پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جدہ روانہ ہوگئے جہاں اس نے سعودی عرب ، امارات کے وزراء خارجہ، برطانیہ کے نائب وزير خارجہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
امریکی وزير خارجہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جنیوا روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ روس کے وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر امریکی سرپرستی میں جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔                                                                                                                 

پانچ برسوں کی استقامت کے معجزے نے شامی حکومت کو گرنے سے بچایا

پیام ٹی وی ون نیوز ڈیسک:رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام
کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں شام میں بشاراسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے عالمی سامراج اور صیہونیوں کی ہمہ جانبہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ روزبروز طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور علاقے میں تکفیریت کا خطرہ جلد ہی نابود اور اس کی بیخ کنی ہو جائے گی- تہران کے خطیب جمعہ نے یمن میں بچوں کی قاتل آل سعود حکومت کے جرائم اور یمنی عوام کے مسلسل قتل عام کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب، یمن پر وحشیانہ بمباریوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ و برباد کرنے کے باوجود اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا- انہوں نے یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کو جارح قوتوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے راستے کا جاری سلسلہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی یمن کی قانونی حکومت خودمختاری حاصل کرلے گی اور سعودی عرب اور اس کی حامی حکومتیں اپنے اعمال کی سزا پائیں گی- تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ہفتہ حکومت اور سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم شہید جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ہستیوں نے اپنی شہادت کے ذریعے جس حقانیت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے انہوں نے اسلامی جمہوری نظام میں حکومتی عہدیداروں کے لئے بہترین نمونہ پیش کیا ہے-