Monday 2 May 2016

جنوبی عراق کے علاقے سماوہ کی دو شیعہ بستیوں میں دو بم دھماکوں کی وجہ سے ۳۳ افراد شہید اور ۸۶ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ شہر کے مرکزی پل پر جبکہ دوسرا دھماکہ شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ پر ہوا۔ دھماکوں کے فورا بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے ان دھشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
دھشتگردانہ کاروائیوں کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ان کاروائیوں کی مذمت کی جبکہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی، پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور دیگر سیاسی شخصیات نے الگ الگ بیانات جاری کرکے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ سماوہ شہر عراق کا ایک شیعہ نشین شہر ہے جو جنوب بغداد سے ۳۷۹ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے

No comments:

Post a Comment