پیام ٹی وی ون نیوز ڈیسک:رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان سے ملاقات میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے امریکہ شام، لیبیا اور یمن میں سعودی عرب کی ظالمانہ ، جارحانہ اور غیر انسانی پالیسیوں کی حمایت کررہا ہے۔امریکی وزير خارجہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جنیوا روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ روس کے وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر امریکی سرپرستی میں جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
